
سنگاپور کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ پودے انسانوں کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ پودوں کے ذریعے خارج کیے گئے الیکٹرک سگنلز کے ذریعے انسان ان کی زبان سمجھ سکتے ہیں۔
دی اسٹریٹ ٹائمز کے ایک مضمون کے مطابق سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنولوجیکل یو نیورسٹی کی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ پودوں میں پائے جانے والے الیکٹرک سگنل کے ذریعے پودوں کی زبان سمجھی جا سکتی ہے۔
ریسرچ کے مطابق جیسے انسانی دماغ الیکٹرک سگنل بھیجتا ہے بلکل اسی طرح پودے بھی الیکٹرک سگنل بھیجتے ہیں۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ پودوں کی صلاحیتوں اور انکی نشو نما کو اور بہتر بنانے کے لیے الیکٹرک سگنل کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سائنسدانوں کا مزید کہنا تھا کہ اس ریسرچ کے ذریعے پودوں کو اور تفصیل سے سمجھنے میں مدد ملے گی۔