
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تصدیق۔
وزیر اعظم عمران خان کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
وزیر اعظم عمران خان کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا۔
انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ گھر میں ہی اپنے آپ کو قرنطین کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے 2روز قبل ہی کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی۔
انہوں نے اس موقع پر عوام سے سماجی دوری کا خیال رکھنے اور کورونا وائرس سے بچاو کے طریقوں پر عمل کرنے کی اپیل کی تھی۔
پاکستان میں مقیم ترک سفیر مصطفی یردکل نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

ترک رکن پارلیمنٹ اور پاک ترک پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین علی شاہین نے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے
