turky-urdu-logo

ترک صوبے آرتین میں 60 جلے ہوئے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ

وزیر ماحولیات نے  میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے شمال مشرقی صوبے   آرتین میں آتشزدگی   کے باعث جھلس جانے والے 60 مکانات کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

وزیر ماحولیات  نے ٹوئٹر پر کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان  نے آرتین میں جل جانے والے 60 گھروں کو دوبارہ سےتعمیر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ترکی  کی ہاوسنگ  اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیم مکانات کو تعمیر کرئے گی۔

وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ  آرتین کی گورنر شپ کو 10 لاکھ ترک لیرا کی امداد پہنچا دی گئی ہے۔

آگ صوبہ آرتین کے گاوں  یوسوفلی میں لگی۔

ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ  پریزیڈنسی نے بتایا کہ  ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں  کی جاسکی۔

Read Previous

ترکی اور پاکستان کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ

Read Next

برطانوی ہدایت کار ترکی میں مزید فلمیں بنانے کے خواہشمند

Leave a Reply