turky-urdu-logo

اسرائیل نے یروشلم میں پارک بنانے کے لئے 1500 سے زائد فلسطینیوں کو بے گھر کر دیا

اسرائیل نے مشرقی یروشلم کے علاقے سیلوان میں پارک بنانے کے لئے 1500 فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پارک کی تعمیر کے لئے اسرائیل نے فلسطینیوں کے 100 گھر مسمار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کی یروشلم میونسپلٹی نے کہا ہے کہ سیلوان کی وادی میں پارک ضرور بنایا جائے گا کیونکہ اس جگہ پر یہودیوں کے سابق بادشاہوں کے باغات تھے۔

یروشلم کی میونسپلٹی نے جن فلسطینیوں کے 100 گھر مسمار کرنے کا فیصلہ کیا تھا انہیں متبادل زمین فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اسرائیلی حکومت اب اپنے وعدے سے مُکر گئی ہے۔

بے گھر ہونے والوں فلسطینی خاندانوں میں 800 بچے بھی شامل ہیں جن کے سر سے چھت چھینی جا رہی ہے۔

مقامی فسلطینیوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ اس معاملے کو عدالت میں لے کر جاتے ہیں تو اس پر پانچ لاکھ امریکی ڈالر کا خرچ آئے گا جو فی الحال ان کے پاس نہیں ہیں۔

Read Previous

یورپین یونین ترکی کے ساتھ کئے گئے مہاجرین کی مالی امداد کے وعدے پورے کرے، جوزف بوریل

Read Next

ترکی صرف انسانوں کی ہی نہیں پرندوں کی بھی پسندیدہ جگہ

Leave a Reply