
ترکی صرف انسانوں کی ہی نہیں بلکہ پرندوں کی بھی پسندیدہ جگہ ہے۔
ترکی کا جنوبی صوبہ ہاتائے آب و ہوا اور پانی کے وسائل سے مالامال ہے جس کے باعث ہر سال 375 مختلف قسم کے پرندوں کا یہاں سے گزر ہوتا ہے۔
صوبے میں ابھی کچھ ہی دیر پہلے منگولین پلور پرندے دیکھے گئے ہیں۔
لمبی ٹانگیں اور کالی چونچیں ان پرندوں کو باقی سب پرندوں سے منفرد کرتی ہیں۔
یہ پرندے ترکی کے مختلف حصوں میں پہلے بھی دیکھے جا چکے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوباسی برڈ اینڈ بٹرفلائی واچنگ اایسوسی ایشن کے صدر علی اتاہان کا کہنا ہے کہ منگولین پرندے ہر سال موسم میں تبدیلی کے دوران ترکی کا رخ کرتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ یہ پرندے ہندوستان اور آسٹریلیا کی طرف سے نکل مکانی کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان پرندوں کو ترکی میں تیسری بار دیکھا گیا ہے۔
منگولین پرندوں کو پہلی بار 2004 میں اور دوسری بار 2012 میں دیکھا گیا تھا۔