turky-urdu-logo

ملائیشیا کی ملکہ بھی ترک ڈراموں کی دلدادہ

ملائیشیا کی ملکہ عزیزہ آمنہ بھی ترکی کے تاریخی ڈراموں کی دلدادہ نکلیں

ملائیشیا میں ترکی کی سفیر  میرو صفا کاواچی کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ارطغرل غازی، کورولوش عثمان اور پایا تخت عبدالحمید، گریٹ سلجوق بہت شوق سے دیکھتی ہیں۔ ترک سفیر نے اس موقع پر  ترک خاتون اول آمینہ ایردوان اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے ملائیشیا کے نئے سال کی مبارکباد  اور نیک تمنا ؤں کا پیغام بھی دیا۔ ملائیشیا کی ملکہ نے کہا  کہ وہ جلد ہی ترکی کا دورہ کریں گی کیونکہ وہ خلافت عثمانیہ سے بہت متاثر ہیں۔ وہ ترکی میں خلافت عثمانیہ کے محلات اور یادگاریں دیکھنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کے مزار پر حاضری بھی دیں گئیں۔

Read Previous

فٹ بال: ترک کلب کے کھلاڑی 63 سال کی عمر میں وفات پاگئے

Read Next

ترک سینٹرل بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کا غیر معمولی اضافہ کر دیا، تاجر پریشان ہو گئے

Leave a Reply