turky-urdu-logo

شمال مشرقی ترکی کے گاؤں میں آگ بھڑک اٹھی

ترکی کے شمال مشرقی صوبے  آرتوین کے ایک گاوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ  لگنے کے باعث گاوں کے تقریبا 35 مکانات کو نقصان پہنچا اور 20 مویشی ہلاک ہو گئے۔

ترکی کے صوبہ آرتوین کے گورنر  نے بتایا کہ آگ یوسفیلی ضلع کے گاوں دیریسی میں لگی۔

نائب وزیر داخلہ اسماعیل کاتکلی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

ڈیزاسٹر اینڈ مینیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ ترک لیرا کی ہنگامی امداد  پہنچا دی گئی ہے۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ  ابھی تک آگ  لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔

Read Previous

ترکی میں بوڑھوں کی تعداد 80 لاکھ ہو گئی، بوڑھی خواتین کی تعداد زیادہ ہے

Read Next

فٹ بال: ترک کلب کے کھلاڑی 63 سال کی عمر میں وفات پاگئے

Leave a Reply