turky-urdu-logo

ترکی میں سمارٹ فون موبائل کی آزمائشی پیداوار شروع ہو گئی

چین کی اوپو کمپنی نے ترکی میں اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ کھول دیا ہے جہاں سمارٹ موبائل فون کی آزمائشی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔

ترک وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ چین کی کمپنی اوپو کا پلانٹ ابھی زیر تعمیر ہے لیکن ابتدائی طور پر پلانٹ سے پیداوار شروع کر دی گئی ہے۔ اس پلانٹ پر ایک ہزار ترک انجینئرز اور دیگر افراد کو ملازمتیں ملی ہیں۔ اس پلانٹ سے کمرشل پیداوار کا عمل جلد ہی شروع ہو جائے گا۔

سمارٹ موبائل فون تیار کرنے والے پلانٹ کی تعمیر کا کام گذشتہ سال نومبر میں شروع ہوا تھا۔ یہ پلانٹ 12 ہزار مربع میٹر رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے۔ صرف تین ماہ میں "سرفیس ماؤنٹ ٹیکنالوجی” کمپنی نے پروڈکشن لائن اور پیداوار کے دیگر تمام سسٹمز تیار کر لئے۔

ترک وزیر صنعت نے کہا کہ "میڈ ان ترکی” کے لیبل والے اوپو سمارٹ فون جلد ہی ترکی اور خطے کے دیگر ممالک کی دکانوں کے شیلف پر نظر آئیں گے۔

آنے والے دنوں میں ترکی میں میڈیم اور ہائی ٹیکنالوجی پروڈکٹ تیار کرنے والی دنیا کی بڑی کمپنیاں اپنے پلانٹ ترکی میں لا رہی ہیں کیونکہ ترکی نے سپلائی چین کا ایک سسٹم تیار کر لیا ہے۔

Read Previous

سال 2020 میں دنیا نے 13 ہزار 6 سو 54 زلزلے دیکھے

Read Next

اسرائیل فلسطین کے مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹا، وزیر سیٹلمنٹ افیئرز

Leave a Reply