turky-urdu-logo

استبول:9 واں باسفورس فلم فیسٹیول 23 سے 30 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا

9 واں باسفورس فلم فیسٹیول 23 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک استنبول میں زائرین کے لیے کھولا جائے گا۔

ایونٹ کے آرٹسٹک ڈائیریکٹر ایمرا کلیک کا کہنا تھا کہ فیسٹیول آن لائن منعقد نہیں کیا جائے گا بلکہ اس میں ترکی اور بیرون ملک سے لوگ اس فیسٹیول میں شرکت کر سکیں گے۔

اس ایونٹ کا عنوان ” ہر چیز سے اوپر” رکھا گیا ہےجوکہ کورونا وائرس کے دوران سامنے آنے والی مشکلات کے بارے میں آگاہی دیتا ہے۔

ایمرا کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کورونا وائرس کے باعث ایونٹ میں بین الاقوامی مہمان شامل نہیں ہو سکے تھے مگر اس سال ہم اپنے بین الاقوام مہمانوں ، جیوری ممبران اور صنعت کے پیشہ ور افراد کو ذاتی طور پر ایونٹ میں شامل ہونے کے لیے خوش آمدید کہنے کے لیے پر جوش ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ آزاد سینیما کے بہترین نشو نما کے لیے اس طرح کے فیسٹیول منعقد ہونا ضروری ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جیوری ممبران میں وہ لوگ شامل ہیں جو دنیا بھر میں ہونے والے فلمی میلوں میں حصہ لیتے ہیں۔

ایمرا کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام عمر کے لوگوں کو ایونٹ میں خوش آمدید کہا ہے اور ہم نے تمام سیاسی نظریات کے ساتھ انہیں مدعو کیا ہے ، ہم ہر طرح کے لوگوں کو مخاطب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فیسٹیول کا آغاز بوسنیا کے ڈائیریکٹر ڈینیس تانویک کی فلم ناٹ سو فرینڈلی نیبرہوڈ افیر سے ہوگا، اس فلم نے اگست میں 27 ویں سراجو فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

آخری اسکریننگ 29 اکتوبر کو ڈائیرکٹر ول شارپ کی دی ایلیکٹریکل لائف آف لوئس وین فلم سےکی جائے گی۔

اسکرینینگ استنبول میں منعقد کی جائے گی۔

Read Previous

ترکی کی 24 سالہ رومیسا نے طویل القامت خاتون ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Read Next

روس نے عراق اور شام سے دہشتگردوں کے افغانستان رخ کرنے کا عندیہ دے دیا

Leave a Reply