ترکیہ کی الشرق یوتھ فورم نے استنبول میں بریکنگ بیریئرز کے زیر عنوان ساتویں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا ۔

کانفرنس کا سب سے اہم موضوع حالیہ غزہ کی صورتحال ، اسرائیل کا فلسطینیوں پر جاری مسلسل ظلم اور ایسے حالات میں بھی اہلِ غزہ کی عزیمت تھا۔

جیسا کہ عنوان سے واضح ہے، یہ کانفرنس اسرائیل کی جانب سے اہلِ غزہ کے جبری، ظالمانہ محاصرے کو ختم کرنے اور محبوس اہلِ غزہ پر جاری ان حدود و قیود کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی ضمیر کو متحرک کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی ۔

اس کے علاوہ، کانفرنس میں سیاست، نیٹ ورکس، تبدیلی، معاشیات ، کاروبار ، ٹیکنالوجی ، نوجوانوں کی ذہنی صحت ، میڈیا ، تعلیم، زمین اور مصنوعی ذہانت کے موضوع پر بھی گفتگو کی گئی۔

الشرق یوتھ انٹرنیشنل فورم، جو ہمیشہ امید کا ایک مظہر رہی ہے ، اس کے زیرِ اہتمام بریکنگ بیریئرز نامی عالمی کانفرنس نے نوجوانوں کو تحرک دیا کہ اسرائیلی جبر اور فرعونیت کے مقابل اہلِ غزہ کا ساتھ دینے کے لیے جو جہاں سے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے ، وہ اسے ضرور کرنا چاہیے ۔

کانفرنس میں 1 ہزار 5 سو کی تعداد میں طلباء قیادت، اسکالرز اور ایکٹوسٹس نے شرکت کی، جن کا تعلق دنیا بھر کے 50 ممالک سے تھا ۔ ان کے علاوہ، 60 ماہرین اور فیصلہ ساز بھی اس کانفرنس کا حصہ تھے ۔

