turky-urdu-logo

تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ، 53 ہلاکتیں، امدادی کارروائیاں جاری


چین کے علاقے تبت میں صبح آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک اور 62 زخمی ہو گئے ہیں۔ زلزلہ تبت کے دوسرے بڑے شہر شیگاتسے کے قریب 10 کلومیٹر زیر زمین آیا، جس سے ٹنگری ضلع اور ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

زلزلے کے جھٹکے ہمسایہ ملک بھارت کے بعض حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ چینی فضائیہ نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں کے لیے ہیلی کاپٹر اور ڈرون روانہ کیے ہیں، تاہم شدید سردی اور دشوار گزار پہاڑی علاقے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔

زلزلے کے بعد علاقے میں بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے، جبکہ حکام نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے کام شروع کر دیے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

Read Previous

روس-شمالی کوریا ہتھیاروں کے بدلے جدید ٹیکنالوجی کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں: انٹونی بلنکن

Read Next

یو اے ای کا 2 ارب ڈالرز رول اوور کرنے کا فیصلہ، بجلی کی قیمت کم کرنے کے آپشنز موجود ہیں: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف

Leave a Reply