turky-urdu-logo

ترکیہ سے امدادی سامان لے کر ٹرینیں افغانستان کے لئے روانہ

تین خصوصی خیراتی ٹرینیں بدھ کو ترکیہ کے دارالحکومت سے 15 سو ٹن امداد کے ساتھ افغانستان روانہ ہو گئیں۔

ترکیہ کی ڈیزاسٹر ایند مینجمنٹ اتھارٹی نے افغانستان کے لیے خیراتی ٹرین کی روانگی کی اطلاع دی۔

ترکیہ کی ڈیزاسٹر ایند مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جب چھٹی ٹرین افغانستان پہنچے گی تو تقریبا 12 لاکھ 25 ہزار لوگ اس سے  استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

27 جنوری کو 4 بوگیوں کے ساتھ دو ٹرینیں 7 سو 50 ٹن امداد لے کر انقرہ سے روانہ ہوئیں اور 7 فروری کو افغانستان پہنچی۔

دوسری ٹرین 12 دن کا سفر طے کر کے 23 فروری کو 9 سو 21 ٹن امداد لے کر افغانستان پہنچی۔

مزید 900 ٹن سامان کے ساتھ، تیسری ٹرین 14 مارچ کو افغان شہر ہرات پہنچی، جو 25 فروری کو انقرہ سے روانہ ہوئی۔

30 مارچ کو چوتھی ٹرین 1 ہزار 4 سو 78 ٹن امداد کے ساتھ انقرہ سے روانہ ہوئی اور 18 اپریل کو افغانستان پہنچی۔

پانچویں ٹرین 4 جولائی کو افغانستان کے لیے روانہ ہوئی اور 16 جولائی کو پہنچی۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کے دفتر (OCHA) کے مطابق، افغانستان کی نصف آبادی کو اس وقت شدید بھوک کا سامنا ہے، بچے تعلیم سے محروم ہیں، اور 90 لاکھ سے زیادہ لوگ شرح غربت سے بہت نیچے جا چکے ہیں۔

Read Previous

سوڈان میں ترک زبان سیکھنے کے رجحان میں اضافہ

Read Next

امریکہ کی ترک کمپنیوں کو روس میں کاروبار کرنے پر پابندیوں کی دھمکی

Leave a Reply