turky-urdu-logo

خطے میں گیم بدل گئی — پاکستان 100 چائنیز ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ حاصل کرے گا”




اسلام آباد: دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والی بات چیت فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جس کے تحت پاکستان کے لیے چائنیز ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ جے-35 (J-35) کے آرڈر کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پاکستان نے 40 طیاروں کا آرڈر دیا تھا، تاہم اب اس تعداد کو بڑھا کر 80 سے 100 طیاروں تک لے جانے کے قوی امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ یہ پیش رفت خطے میں طاقت کے توازن کو نئی سمت دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور بہترین رینج کے حامل J-35 طیارے پاکستان ایئر فورس کی صلاحیتوں کو کئی گنا بڑھا دیں گے، جبکہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے لیے یہ پیش رفت کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ہوگی۔

Read Previous

ٹیرف کا مہاراجہ بھارت — امریکی مشیر پیٹر ناوارو کی کڑی تنقید”

Read Next

سعودی فضائیہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے کو پروٹوکول میں لے لیا — برادرانہ تعلقات کی اعلیٰ مثال”

Leave a Reply