turky-urdu-logo

پاکستان کا5th جنریشن لڑاکا طیارہ پی ایف ایکس خود تیار کرنے کا فیصلہ، دفاعی خودانحصاری میں تاریخی پیش رفت






ایئر کموڈور خالد چشتی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اپنا ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ (PF-X) خود تیار کر رہا ہے، جو ملکی دفاعی ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگِ میل تصور کیا جا رہا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں استعمال ہونے والے متعدد ڈرون بھی پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے تھے، جو ملکی انجینئرنگ اور تکنیکی مہارت کا واضح ثبوت ہیں۔


ایئر کموڈور کے مطابق ماضی میں دنیا پاکستان کو جدید اسلحہ اور دفاعی ٹیکنالوجی دینے سے گریز کرتی تھی، تاہم اب صورتحال تبدیل ہو چکی ہے اور عالمی طاقتیں خود پاکستان کے ساتھ دفاعی پارٹنرشپ کی پیشکش کر رہی ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ دفاعی صنعت میں تیزی سے ترقی نہ صرف پاکستان کی خودکفالت کو بڑھا رہی ہے بلکہ ملکی سیکیورٹی، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے نئے دروازے بھی کھول رہی ہے۔


Read Previous

انڈونیشی صدر پرا بووو کا پاکستان کا اہم دورہ، باہمی تعاون میں اضافے کا عزم

Read Next

یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے عالمی ترکیہ کافی دن کے پروگرام کو بین الاقوامی میڈیا میں پذیرائی حاصل

Leave a Reply