turky-urdu-logo

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فدان کی شام کی نئی انتظامیہ کی تعریف

جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فدان نے شام کی نئی انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی تبدیلی اور اتحاد کے حوالے سے درست اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے دیگر ممالک دمشق کی تعمیر نو کی کوششوں میں مسلسل حمایت جاری رکھیں گے۔

خاقان فدان نے شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کے ساتھ "دمشق کے لیے نئی صبح: شام کی منتقلی کے امکانات” کے عنوان سے ایک خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ شام کی نئی انتظامیہ بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں عالمی برادری سے تعاون کر رہی ہے۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ "میں نے اپنے ہم منصبوں اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں میں نئی قیادت کے خلاف کوئی بڑی شکایت نہیں سنی۔” دمشق سے توقعات واضح ہیں، اور ہم نہیں چاہتے کہ پڑوسی ممالک کو کوئی خطرہ لاحق ہو۔ ہم نہیں چاہتے کہ دہشت گردی کو فروغ ملے یا اسے کوئی پناہ گاہ ملے۔ ہم اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی نہیں دیکھنا چاہتے، اور ہم چاہتے ہیں کہ شام کی علاقائی سالمیت اور سیاسی خودمختاری کو یقینی بنایا جائے اور ایک جامع حکومت قائم کی جائے۔

اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ اور دیگر علاقائی ممالک شام کی تعمیر نو اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Read Previous

ترکیہ اور پاکستان، اتحاد امت کے محافظ

Read Next

انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر ہزاروں افراد کا ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے خلاف بھرپور احتجاج

Leave a Reply