
حالیہ آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد استنبول کی قدیم تاریخی عمارتوں کو زلزلے سے بچانے کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی
ترک وزارت برائے ثقافت و سیاحت سے وابستہ فاؤنڈیشن کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے 300 تاریخی عمارتوں زلزلے کے خطرے سے محفوظ قرار دے دیا جبکہ استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی نے 245 عمارتوں کو زلزلے سے محفوظ قرار دے دیا
فاؤنڈیشن کے جنرل ڈائریکٹوریٹ قدیم تاریخی مساجد، فواروں، عجائب گھروں، لائبریریوں اور مقبروں کو ان کی اصلی حالت میں رکھنے اور زلزلے کے بچاؤ کا کام کرتی ہے
انہوں نےآیا صوفیہ ،اسپائس بازار، یلدز حمیدیہ مسجد اور فاتح مدرسہ سمیت دیگر قدیم تاریخی عمارتوں کو زلزلے سے مخفوظ قرار دے دیا ہے ۔ ان عمارتوں کو خطرناک زلزلوں سے بچانے کے لیے اب تک 1.3 بلین ترک لیرا خرچ ہو چکے ہیں
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف فاؤنڈیشنز سے وابستہ تمام منصوبوں کی تیاری اور ان پر عمل درآمد سائنسی کمیٹی کرتی ہے، جس میں ماہر تعمیرات، سول انجینئرز، آرٹ مورخین اور ماہر آثار قدیمہ ہوتے ہیں
ترک وزارت برائے ثقافت اور سیاحت کے فاؤنڈیشن جنرل منیجر سینان اکسو نے کہا کہ تما م عمارتوں کی تزئین و آرائش سول اور زلزلہ انجینئرنگ کے لحاظ سے جائزہ لیا جاتا ہے ۔
اسی طرح استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی ماہر ٹیموں کے ساتھ استنبول میں ثقافتی املاک کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام کرتی ہے
رومیلی حصاری کیسل سمیت 33 تاریخی عمارتوں کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے