turky-urdu-logo

پاکستان کے مشرقی حصے کو جدا ہوئے 53 برس بیت گئے

پاکستان کے مشرقی حصے کو جدا ہوئے 53 برس بیت گئے، اب یہ ملک بنگلہ دیش کے نام سے جانا جاتا ہے.

مشرقی. پاکستان اور مغربی پاکستان کے درمیان دوریاں اس وقت بڑھیں، جب مشرقی پاکستان سے بھاری اکثریت سے جیتنے والے سیاستدان شیخ مجیب الرحمٰن کو دو تہائی اکثریت کے باوجود اقتدار نہ سونپا گیا. اس کے نتیجے میں مشرقی پاکستان کے رہنما شیخ مجیب الرحمٰن نے آزادی کی ایک تحریک چلائی، جس میں زیادہ تر بنگالی طلباء شامل تھے. سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، بنگال کی اس تحریک کو بھارت کی مدد بھی حاصل تھی.

1971 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی، جس میں بھارتی افواج نے پاکستانی افواج کے خلاف مشرقی پاکستان میں محاذ آرائی کی،
مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کے درمیان زمینی رستہ کوئی نہیں تھا، جس کی وجہ سے مجبوراً پاکستانی افواج کو ہتھیار ڈالنے پڑے اور یوں پاکستان کہ یہ حصہ الگ ہوا اور بنگلہ دیش کہلایا.

آج بنگلہ دیش ایک آزاد جمہوریہ ہے، تاہم 53 سالوں بعد دونوں ممالک کے عوام کے درمیان جو نفرت کی دیوار تھی وہ معدوم ہوتی جا رہی ہے۔

Read Previous

16 دسمبر 2014، جب پاکستان کے ایک اسکول میں 114 بچوں سمیت 150 لوگ شہید ہوئے

Read Next

شہید نواسی کو آخری مرتبہ پیار کرتے ہوئے وائرل ہونے والا اسرائیلی حملے میں شہید ہو گیا

Leave a Reply