turky-urdu-logo

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں مزید 4 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے آج مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا، دو نوجوانوں کو ضلع پلوامہ میں دو کو کلگام میں شہید کیا گیا۔

کے ایم ایس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی اور محاصرے کی آڑ میں شہید کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے سری نگر سے حریت رہنما مشتاق الاسلام کو بھی گرفتار کر لیا ہے، مشتاق الاسلام کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

Read Previous

افغان امن عمل میں پاکستان کی کاوشوں کے مشکور ہیں، امریکہ

Read Next

بھارت افغان سر زمین کو پاکستان میں ہائبرڈ جنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے،صدر پاکستان

Leave a Reply