امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں مسلم امریکن کمیونٹی کا سب سے بڑا تین روزہ اجتماع ۔
اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کا یہ49ویں سالانہ کنونشن ہے جس میں امریکہ بھر سے 30 ہزار سے زائد افراد شریک ہیں۔ کنونشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے اکنا کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر محسن انصاری کا کہنا تھا کہ فلسطین اور غزہ کے مسلمان ہم سب کے دل کی آواز ہیں اس لئے اس کنونشن کا عنوان بھی اسی مناسبت سےہے،
کنونشن میں امریکہ کے نامور اسلامک سکالرز اور اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے 180 سے زائد مختلف سیشنز اور ورکشاپس میں خطابات کیا، کنونشن میں فلسطین اور غزہ کے مظلومین کے لئے بھی آواز بلند کی گئی۔

حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے امریکہ کے معروف ایکیٹوسٹ شان کنگ نے کہا کہ غزہ اب بھی ہمارے دلوں میں ہے،اس خوفناک نسل کشی نے ہم میں سے بہت سے لوگوں کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا ہے،میں تمام فلسطینیوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے ان سب کا مشکور ہوں جو اس وقت بھی انکے لئے آواز بلند کر رہے ہیں۔

امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کمیونٹیز اور تمام عقائد کے مابین ہم آہنگی پیدا کر رہا ہے، دنیا جنوبی افریقہ کو فلسطینیوں کے حقوق کا علمبردار سمجھتی ہے، غزہ میں جنگ بندی کی جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے ۔
بالٹی مور کے وسیع و عریض کنونشن ہال میں منعقد ہونیوالے اس کنونشن میں نہ صرف دین اسلام کی تبلیغ کے کام ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ تین روزہ اجتماع مسلم امریکن کمیونٹی کے لئے ایک تفریخ کا سامان بھی فراہم کرتا ہے۔
