
پاکستان میں ترک سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی سے آزاد کشمیر کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاءالقمر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے کہا کہ ترکیہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے غافل نہیں رہ سکتا۔ ہم بیرونی سطح پر ان مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔
ترک سفیرنے آزاد کشمیر کے اندر تعلیم کے شعبہ سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون کی یقین دہانی کے ساتھ پاک ترک سکول سسٹم کی برانچ کا آغاز کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
سردار ضیاء القمر نے کہا کہ ترکیہ مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کرتا ہےجس پر ہمیں فخر ہے ، ترکیہ عالم اسلام میں ایک خاص اہمیت کا حامل ملک ہے اور ترکیہ کے عوام کی بہادری اور شجاعت امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں ۔
ضیاءالقمر نے ڈاکٹر مہمت پاچاجی کو کشمیر کے دورے کی وعوت بھی دی، جسے ترک سفیر نے قبول کیا۔