turky-urdu-logo

شمالی قبرص ترک جمہوریہ کا 41واں یومِ تاسیس، ترکیہ اور شمالی قبرص کے سفیروں کی شرکت

شمالی قبرص ترک جمہوریہ کے 141ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جِس میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو، شمالی قبرص کی چیف آف مِشن دلشاد سینول سمیت  مختلف سفارتی شخصیات، پاکستانی پارلیمنٹرینز اور سینیٹرز نے شرکت کی۔

تقریب میں شمالی قبرص ترک جمہوریہ کی سفیر دلشاد سنیول نے  شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  شمالی قبرص جمہوریت، معیشیت، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اُنہوں نے شمالی قبرص ترک جمہوریہ  کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔

سفارتی تعلقات اور مسئلہ قبرص پر بات چیت


دلشاد سینول نے او آئی سی اور ترک ریاستوں کی تنظیم میں شمالی قبرص ترک جمہوریہ کی فعال شمولیت کو سراہا اور پاکستان اور ترکیہ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مسئلہ قبرص پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی دہائیوں کی کوششیں اس تنازع کو حل کرنے میں ناکام رہی ہیں، جس کی بنیادی وجہ یونانی قبرصی انتظامیہ ہے۔

شمالی قبرص ترک جمہوریہ کا دو ریاستی حل پر زور


دلشاد سینول نے بتایا کہ شمالی قبرص ترک جمہوریہ نے مسئلہ قبرص کے حل کے لیے دو خودمختار ریاستوں کی شناخت پر مبنی نیا وژن پیش کیا ہے، جو ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیے گئے مطالبات سے ہم آہنگ ہے۔ صدر ایردوان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ شمالی قبرص ترک جمہوریہ کی خودمختاری کو تسلیم کریں اور ترک قبرصیوں پر عائد غیر منصفانہ پابندیوں کا خاتمہ کریں۔

انصاف اور شناخت کی جدوجہد
سفیر نے مزید کہا، "ترک قبرصی عوام اپنی جمہوریہ کے دن پر انصاف کی اپیل دہراتے ہیں۔ یہ وقت ہے کہ دنیا جزیرے پر دو ریاستوں کی حقیقت کو تسلیم کرے اور ترک قبرصی عوام پر عائد غیر انسانی پابندیاں ختم کرے۔”

Read Previous

عظیم مسلمان صوفی ابن العربی کون تھے ؟

Read Next

یورپ اور وسطی ایشیا میں ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ترکیہ کا کردار انتہائی اہم ہے، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ

Leave a Reply