turky-urdu-logo

40 فیصد ترکوں کا کورونا ویکسین پر اعتماد نہیں، سرکاری سروے

ترکی کی صرف 38 فیصد عوام کو کورونا وائرس ویکسین کے پُراثر ہونے پر اعتماد ہے۔ وزارت صحت کے کورونا وائرس سائنٹفک بورڈ نے ایک سروے کیا ہے۔

سروے کے مطابق 44 فیصد ترکوں کو ملک میں دستیاب ویکسین پر تحفظات ہیں۔ 48 فیصد ویکسین کے سائیڈ ایفکٹس سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ ویکسین پر عوام کے تحفظات کی وجہ سے اس مہم پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

سرکاری سروے میں 75 فیصد افراد نے کہا ہے کہ انہیں سائنس پر یقین ہے لیکن 11 فیصد اس کی حقیقت کو ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔

33 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کی متبادل ادویات کو درست سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ  ترکی میں کورونا ویکسین مہم 14 جنوری سے شروع ہوئی تھی اور اب تک 2 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک کروڑ 61 لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے جبکہ 77 لاکھ سے زائد افراد کی کورونا ویکسین کا کورس مکمل ہو چکا ہے۔

اس وقت ترکی میں چین کی سینوفارما کی تیار کردہ ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ حکومت نے جرمنی کی بائیون ٹیک کمپنی سے بھی ویکسین خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

Read Previous

آئی فون صارفین کے لیے واٹس ایپ کے نئے فیچر متعارف

Read Next

دنیا کو بچانا ہے ،واٹس ایپ نے نئے اسٹیکرز متعارف کروادیے

Leave a Reply