
مشرقی ترکی میں 4.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ترکی کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرقی ترکی میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ پریذیڈینسی کے مطابق زلزلہ ترکی کے صوبہ ایزکن میں آیا۔
پریذیڈنسی کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 7.1 ریکارڈ کی گئی۔
گورنر محمد ماکاش کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز کیمیا تھا ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اب تک کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔