turky-urdu-logo

پاکستان میں لاکھوں افراد کا ویکسین سے محروم رہنے کا حدشہ

پاکستان میں کورونا ویکسین مہم کا آغاز ہو چکا ہے ویسکین لگوانے کے لیے قومی شناحتی کارڈ کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے لیکن اس وقت پاکستان میں رہنے والے تیس لاکھ افراد کے پاس قومی شناحتی کارڈ نہیں ہے جس کی وجہ سے ان تمام افراد کا ویکسین سے محروم رہنے کا حدشہ ہے۔

فی الحال ویکسین لگوانے کے اہل افراد میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) رکھنے والے پاکستانی شہری یا مہاجرین کی حیثیت رکھنے والے تاریکین وطن شامل ہیں۔ اب تک پاکستان کی کل 20 کڑور کی آبادی میں سے تیس لاکھ افراد کی ویکسینیشن ہوچکی ہے۔
خدشہ ہے کہ ملک میں بسنے والے  15 لاکھ افغان مہاجرین شناحتی دستاویزات نہ ہونے کے باعث ویکسین سے محروم رہ جائیں گے۔
یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں رجسٹریشن اتھارٹی ، نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مختلف وجوہات کی بناء پر ہزاروں سی این آئی سی کو بلاک کردیا تھا۔

پاکستان میں رہائش پذیر رجسٹررڈ اور غیر رجسٹررڈ مہاجرین کی تعداد 28 لاکھ ہے جو کہ ترکی اور شام کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ جبکہ رجسٹرڈ مہاجرین کی تعداد نصف ہے ۔

Read Previous

سعودی فرماں روا شاہ سلمان فلسطین عوام اور ان کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کا اعلان

Read Next

فیس بک کے خلاف عوامی کریک ڈاون، ایپ کی ریٹنگ 2.6 ہو گئی

Leave a Reply