
دبئی آنے والے اسرائیلی سیاحوں کے باعث چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا۔
یکم جنوری کو دبئی ائیرپورٹ کی ڈیوٹی فری شاپ سے 3 اسرائیلی چوری کرتے ہوئے پکڑےگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ پیر کو پیش آیا تھا، اسرائیل سے آنے والے تین سیاحوں نے ڈیوٹی فری شاپ سے قیمتی اشیا چوری کیں۔
اسرائیلی سیاحوں نے قیمتی شراب، چاکلیٹ اور گولڈ پلیٹڈ اسمارٹ فون چوری کئے تھے۔
اسرائیل کی سفارتی مداخلت کے بعد دبئی حکام نے تینوں چور اسرائیلیوں کو علامتی جرمانہ لے کر رہا کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یو اے ای کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد متعدد سیاح منشیات اور چوری کے کیس میں ملوث ہونے پر گرفتار ہو چکے ہیں۔
تاہم اسرائیلی حکام کی مداخلت کے باعث اب تک کسی بھی اسرائیلی کو متحدہ عرب امارات میں سزا نہیں دی گئی۔