اسلام آباد — سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 27ویں آئینی ترمیم بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔ ترمیم کے حق میں 234 جبکہ مخالفت میں صرف 4 ووٹ ڈالے گئے۔ اس موقع پر ایوان میں تاریخی ماحول دیکھنے میں آیا۔
ترمیمی بل کی منظوری کے دوران مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف بھی ایوان میں موجود تھے اور انہوں نے بل کے حق میں ووٹ ڈالا۔
ذرائع کے مطابق، 27ویں آئینی ترمیم کے تحت فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی تحفظ دیا جائے گا جبکہ آرٹیکل 243 میں بھی اہم تبدیلیاں شامل کی گئی ہیں۔
ترمیم کی منظوری کے بعد بل صدارت سے توثیق کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جس کے بعد یہ باقاعدہ طور پر آئین کا حصہ بن جائے گا۔
