turky-urdu-logo

27ویں آئینی ترمیم میں فیلڈ مارشل کو آئینی اختیارات دینے کی تجویز — عہدے کو تاحیات آئینی تحفظ حاصل ہوگا




پاکستان میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی حیثیت دینے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ترمیم کے مسودے میں آرٹیکل 243 میں تبدیلی کی سفارش کی گئی ہے جس کے تحت فیلڈ مارشل کا عہدہ آئینی دائرہ اختیار میں شامل ہوگا۔


مجوزہ ترمیم کے مطابق، فیلڈ مارشل کا ٹائٹل تاحیات تصور کیا جائے گا، اور انہیں قومی سلامتی، دفاعی پالیسی اور اسٹریٹجک فیصلوں سے متعلق مشاورتی کردار دیا جا سکتا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم فی الحال ابتدائی مشاورتی مرحلے میں ہے، اور آئینی ماہرین سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق، اس پیشکش پر مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے درمیان مشاورت جاری ہے۔


تجزیہ کاروں کے مطابق، اگر یہ ترمیم منظور ہو جاتی ہے تو فیلڈ مارشل کے عہدے کو پہلی بار آئینی تحفظ حاصل ہو جائے گا، جس سے دفاعی ڈھانچے اور عسکری مشاورت کے نظام میں نمایاں تبدیلی آ سکتی ہے۔

Read Previous

پاکستان اور ترکیہ دوستی کا ہفتہ بھرپور انداز میں منایا گیااپنے شراکت داروں کے لیے خراجِ تحسین

Read Next

پاکستان میں موجود تمام افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے گا — مزید برداشت ممکن نہیں، خواجہ آصف

Leave a Reply