23 اپریل ترک قوم قومی خودمحتاری اور بچوں کے عالمی دن کے طور پر مناتی ہے۔ اس دن کی بنیاد ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک نے رکھی ۔
ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی:
19 مارچ 1920 میں قرارداد منظور کے بعد مصطفی کمال اتاترک نے انقرہ میں قومی اسمبلی کی بنیاد رکھی۔ جس کے بعد پارلیمنٹیرینز منتحب کیے گئے اور بلاآخر 23 اپریل کو ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے دروازے کھول دیے گئے اور ترکی کی خود محتاری کا پیغام پوری دنیا تک پہنچ گیا۔
قومی خودمحتاری کا دن:
قومی اسمبلی کی پہلی سالگرہ کے بعد 23 اپریل کو قومی خود محتاری کےدن سے منسوب کر دیا گیا اور اس دن پورے ملک میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ قومی خود محتاری کا دن منتحب ہونےکے پانچ سال بعد ترکی کے بانی نے اس دن کو دنیا بھر کے بچوں کے نام کر دیا۔ جس کے بعد 1929 سے 23 اپریل کو قومی خود محتاری اور بچوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

23 اپریل عالمی دن :
اقوام متحدہ کی جانب سے 1979 میں 23 اپریل کو بچوں کا عالمی دن مقرر کر نے کے بعد ترک نشریاتی ادار ے ٹی آڑ ٹی نے ٹی آر ٹی بین الاقوامی چلڈرن فیسٹیول کے نام سے ایک پروجیکٹ کا آغاز کیا جس میں دنیا بھر سے بچوں نے شرکت کی اور اس دن کو عالمی سطح پر روشناس کروایا۔ اس فیسٹیول میں شرکت کرنے والے ممالک میں عراق، اٹلی، رومانیا ، بلغاریہ اور یو ایس ایس آر شامل تھے۔

23اپریل اور ترکی:
ترکی میں اس دن بچوں کو سرکاری دفاتر مدعو کرنے کی روایت مصطفی کمال نے بنائی جو آج کے دن تک قائم ہے ہر سال 23 اپریل کو بچے سرکاری عہدیدارن کے دفاتر میں ان کی کرسیوں پر براجمان ہوتے ہیں تاکہ ان میں مستقبل کے لیے احساس ذمہ داری پیدا کی جا سکے۔ علاوہ ازیں پورے ترکی میں اس دن بچوں کے لیے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں جس میں دوسرے ممالک سے بھی بچے شریک ہوتے ہیں۔

