turky-urdu-logo

سال 2021: بھارت، افغانستان، یمن اورمیکسیکو صحافیوں کے لیے بدترین ممالک قرار

2021 میں میکسیکو ، افغانستان، یمن اور بھارت  کو صحافیوں کیلئے بد ترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرزکی رپورٹ کے مطابق  دنیا بھر میں 46 صحافیوں کو قتل کیا گیا جبکہ 488 صحافیوں کو جیل میں ڈالا گیا، جن میں 60 خواتین بھی شامل ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق قتل ہونے والے صحافیوں میں 65 فیصدکو جان بوجھ کر نشانہ بنایاگیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں سال میکسیکو ،افغانستان،یمن اوربھارت صحافیوں کیلیے بد ترین ملک رہے۔

میکسیکو میں7 ،افغانستان میں 6،یمن اور بھارت میں 4،4صحافی مارے گئے ۔

 تنظیم کی رپورٹ کے مطابق چین میں سب سے زیادہ 127 صحافیوں کو جیل میں ڈالا گیا ۔

 اس کے علاوہ میانمار میں 53  ،ویتنام میں 43 ، بیلاروس میں 32 اور سعودی عرب  میں 31  صحافیوں کو جیل میں ڈالا گیا۔

Read Previous

انقرہ: پاکستانی سفارتخانے میں آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب

Read Next

پاکستان:محمد رضوان سال 2021 میں 2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والےپہلے کھلاڑی بن گئے

Leave a Reply