turky-urdu-logo

کشمیری5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کے خلاف کل یوم استحصال منائیں گے

لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب رہنے والے کشمیری بھارت کی فرقہ پرست بی جے پی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کے خلاف  کل یوم استحصال منائیں گے اور بھارت کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

آزاد کشمیر،پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت میں ریلیاں نکالیں گے۔ بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا گیا، حریت کانفرنس کی پوری قیادت اور آزادی پسند کارکنوں کو فرضی مقدمات میں جیلوں،عقوبت خانوں اور گھروں میں نظربند کیا گیا جس کے خلاف کشمیری احتجاج کریں گے اور مقبوضہ علاقہ میں ہڑتال کی جائے گی۔ بھارت نے نئے اقدامات کی آڑ میں سینکڑوں حریت رہنماوں اور آزادی پسند کارکنوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ مقبوضہ علاقہ میں ہزاروں افراد کالے قوانین کے تحت مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ حریت کانفرنس نے اس موقع پر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

حریت کانفرنس کے رہنماﺅں شیخ عبدالمتین، حسن البناءاور زاہد صفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اوروہ بھارتی مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز فوجی تسلط کے خاتمہ تک اپنی بنا بر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے5اگست 2019 کے غیر آئینی اقدام کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب کم کرنا اور بھارتی باشندوں کو آباد کرنے کی گھناونی سازش کا حصہ ہے۔

شیخ عبدالمتین نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا کرداراداکرناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کافیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کرنے کا موقع دیا جاناچاہیے۔

حریت کانفرنس کے رہنما حسن البناءنے کہاکہ پاکستان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی ہمیشہ حمایت کی ہے جبکہ بھارت کے موجودہ حکمرانوں خاص طور پر مودی کی جارحانہ پالیسی اور اقدامات نے خطہ کو سنگین خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیری عوام منزل کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کی مودی حکومت کا 5 اگست 2019 کا غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام مسلمانوں کی آبادی کا تناسب کم کرنے اور بھارتی باشندوں کو مقبوضہ علاقے میں آباد کرنے کی گھناﺅنی سازش کا حصہ ہے۔

حریت کانفرنس میں شامل مسلم کانفرنس کے سینئر رہنمازاہد صفی نے کہا کہ کشمیری عوام نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اوروہ بھارتی مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز فوجی تسلط کے خاتمہ تک اپنی مبنی برحق جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس اقدام کی آڑ میں کشمیریوں خاص طور پر نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور آٹھ لاکھ فوج کی موجودگی کے باوجود مزید ہزاروں فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں ہندوتوا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس کے لئے بھارتی حکمرانوں نے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کو ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیری عوام حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ حریت رہنمانے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا موثر اور مثبت کرداراداکرناچاہیے،

کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کافیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کرنے کا موقع دیا جاناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے5 اگست 2019 کے غیر آئینی اقدام کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب کم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ علاقہ میں نوجوانوں کا قتل عام کررہا ہے اور لوگوں کی بینائی چھینی جارہی ہے، 5اگست 2019 کے بعد بڑی تعداد میں نوجوانوں اور حریت رہنمائوں کو جیلوں میں ڈالا گیا اور ان کے خلاف فرضی مقدمات قائم کئے گئے

Read Previous

ٹوکیو اولمپکس: پاکستان کے ارشد ندیم جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے

Read Next

ترکی: جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ترک بحریہ پہنچ گئ

Leave a Reply