112 سالہ خاتون ووٹر پولنگ سٹیشن اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پہنچ گئی۔ 112 سالہ ترک ووٹر اور ترکیہ کے بحیرہ اسود کے علاقے گموشانے میں سب سے معمر خاتون گلو ڈوگن ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گئی۔
ترکیہ میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر سے لوگ صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ سٹیشن ووٹ ڈالنے پہنچ رہے ہیں۔

زلزلہ متاثرین کے لیے ووٹ ڈالنے کی سہولت کے ساتھ ترک حکام نے موبائل بیلٹ بکس کی سہولت بھی فراہم کی تھی۔ تاہم یہ اختیار ہونے کے باوجود بزرگ خاتون ذاتی طور شریک ہونے پر اصرار کرتی رہی۔
واضح رہے ترکیہ میں آج صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ ترک شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔ موجودہ صدر طیب ایردوان اور اپوزیشن امیدوار کمال کلیچدار اولو کے درمیان مقابلہ کانٹے دار ہے۔
