
ترکیہ اور سوئٹزرلینڈ اس سال اپنے سفارتی تعلقات کے 100 سال مکمل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر برن میں انقرہ کی سفیر، شبنم انسیسو نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تجارت، جدت اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔
انادولو ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے، انسیسو نے، دوستی معاہدہ(فرینڈشپ ٹریٹی) کو دونوں ممالک کے تعلقات کی تشکیل میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ 1925 میں دستخط کیے گئے اس معاہدے کی صد سالہ تقریبات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ، یہ موقع ہمارے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک قیمتی موقع ہے۔ تقریبات میں مشترکہ نمائشوں، کنسرٹس، اور تاریخی آرکائیول پروجیکٹس کا انعقاد شامل ہوگا، جو دونوں اقوام کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کو فروغ دیں گے۔
ترکیہ اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات ہیں، جن کی سالانہ دو طرفہ تجارت، سونے کے بغیر، تقریبا4 سے 4.5 بلین ڈالر ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی ترکیہ میں سرمایہ کاری 8.6 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ترکیہ کی سوئٹزرلینڈ میں سرمایہ کاری 900 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔
انسیسو نے کہا کہ، عالمی رجحانات جیسے ڈیجیٹل اور سبز تبدیلی (گرین ٹرانسفارمیشن) کو شامل کرکے دونوں ممالک اپنی تجارتی حجم اور باہمی سرمایہ کاری میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ ہم دونوں ممالک کے نسبتی فوائد کو اجاگر کرتے ہوئے تیسرے ممالک میں تعاون کے مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔
سفیر نے سائنس، جدت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے ترکیہ کو ان شعبوں میں ترقی کا پیروکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ، سوئٹزرلینڈ کی تحقیق و ترقی کی عالمی شہرت کے ساتھ، دونوں ممالک کے لیے یہ مواقع مزید گہرے تعلقات قائم کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں کو ترجیح دیتے ہوئےکہا کہ، ہم اپنے مستقبل کی سرمایہ کاری میں اضافہ پیدا کر سکتے ہیں۔
سلامتی کے موضوع پر، انسیسو نے سوئس حکام کے ساتھ تعمیری ، خاص کر دہشتگردی کے خاتمے میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کھلے اور شفاف مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ،ہم سوئس حکام کے ساتھ تعمیری تعاون اور نیک نیتی پر مبنی مکالمے کی کوششوں پر کام کرنا چاہتے ہیں۔
سوئٹزرلینڈ میں ترک کمیونٹی کو دوطرفہ تعلقات میں اہم قرار دیتے ہوئے، انسیسو نے ان کی خدمات کی بہتری پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ، سب سے اہم خواہش یہ ہے کہ، ترک کمیونٹی اپنی اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھے، ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط رکھے، اور اپنی نئی نسل کو ترک زبان اور ثقافت کے ساتھ پروان چڑھائے۔
صد سالہ تقریبات ترکیہ اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان نہ صرف گزرے ہوئے 100 سال کے تعلقات کو منانے کا موقع فراہم کریں گی، بلکہ مستقبل کے تعاون اور ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد بھی قائم کریں گی۔