turky-urdu-logo

امریکہ سمیت 10 یورپی ممالک کے سفیروں نے ترکی سے معافی مانگ لی

ترکی میں امریکہ سمیت 10 یورپی ممالک کے سفیروں نے  ترکی سے مفافی مانگی اور کہا کہ وہ آئندہ ترکی  کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے ۔

ان ممالک کے سفیروں  کا کہنا تھا کہ  ویانا کنونشن کے آرٹیکل 41 پر عمل درآمد کرتے ہوئے آئندہ ترکی کے داخلی معاملات پر بیان بازی نہیں کریں گے۔

گزشتہ ہفتے امریکہ، فرانس اور جرمنی سمیت 10 ممالک ک سفیروں نے  ترک بزنس مین عثمان  کوالہ   کیس میں  ملزم کی ضمانت کا مظالبہ کیا تھا جس پر صدر ایردوان نے داخلی معاملات پر بیان جاری کرنے پر سفیروں کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

عثمان کوالہ  2013 میں ہونے والے غازی پارک  احتجاج اور 2016 کی فوجی   بغاوت  میں  کلیدی کردار ادا کرنے کے الزام میں جیل میں ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق  سفیروں     کے اس بیان  کو صدر  نے سراہتے ہوئے کہا کہ سفیروں کو میزبان ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں  کرنی چائیے  اور  ویانا کنونشن پرعمل درآمد کرنا چائیے۔

 

Read Previous

افغانستان:2 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار ہوسکتےہیں،اقوام متحدہ

Read Next

امریکہ نے دوسری ممالک پر عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا

Leave a Reply