turky-urdu-logo

استنبول سے داعش کے 10 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

ترکی کے شہر استنبول میں   دہشت گرد  تنظیم  داعش   سے تعلق رکھنے والے 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔

ترک سرکاری نشریاتی ادارے  انادولو  کی ایک رپورٹ کے مطابق   ترک فوج نے 8 اضلاع میں آپریشن کے بعد 10  مشتبہ افراد کو گر فتار کر لیا ہے۔

ترکی  نے 2013 میں داعش کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا   جو کہ  داعش کو دہشتگرد ماننے والے  پہلے ممالک میں سے ایک ہے۔

اب تک ترکی میں  داعش کئی حملے کر چکی ہے  جس میں 300 سے زائد ترک شہری جاں بحق    جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے۔  اعداوشمار  کے مطابق تر کی میں ہونے والے 10 خودکش دھماکوں ، 7 بم دھماکوں اور 4   مسلح افراد کے حملوں کی  ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔

ترک فوج نے جوابی کاروائی کے  طور پر  اپنی سرزمین اور ہمسایہ ممالک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا  آغاز کیا ہے جس کے تحت کئی دہشتگرد مارے  جا چکے ہیں۔

Read Previous

افغان تاجروں کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی، پاکستانی سفیر

Read Next

ہمارے جنگی ڈرونز کی دنیا میں بڑھتی ہوئی مانگ تر کی کی ترقی کا ثبوت ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply