turky-urdu-logo

ترکیہ،روس،یوکرین اور اقوام متحدہ جلد اناج معاہدے پر گفتگو کریں گے

FILE PHOTO: Cargo ship Despina V, carrying Ukrainian grain, is seen in the Black Sea off Kilyos near Istanbul, Turkey November 2, 2022. REUTERS/Umit Bektas

ترکیہ روس، یوکرین اور اقوام متحدہ کل استنبول اناج معاہدے پر گفتگو کریں گے ۔ ترک وزیر دفاع حلوصی آقار  نے کہا  بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کی توسیع کے ساتھ ساتھ تنازعات کے حالات کی وجہ سے یوکرین کی بندرگاہوں میں پھنسے ہوئے تجارتی بحری جہازوں اور ان کے عملے کی واپسی کے لیے تفصیلی اور محفوظ انخلاء کے منصوبے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ترکیہ، اقوام متحدہ، روس اور یوکرین نے گزشتہ سال جولائی میں استنبول میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے تاکہ یوکرین کے بحیرہ اسود کی تین بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات کو  دوبارہ شروع کیا جائے جو  روس اور یوکرین میں جاری جنگ کی وجہ سے روک دی گئی تھی ۔ ترسیل کی نگرانی کے لیے استنبول میں تینوں ممالک اور اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ ایک مشترکہ رابطہ مرکز قائم کیا گیا تھا

 

خیال رہے کہ یہ معاہدہ 18 مئی کو ختم ہونے والا ہے۔

Read Previous

ترک انتخابات :بیرون ملک ووٹنگ کا عمل مکمل

Read Next

ہم اپنے لوگوں کی روزمرہ مشکلات سے آگاہ ہیں اور ہم ہی انہیں ان مسائل سے نجات دلوائیں گے، صدر ایردوان

Leave a Reply