turky-urdu-logo

پاکستان اور ترکیہ لازم و ملزوم ہیں ،علی شاہین

انقرہ/اسلام آباد — ( شبانہ ایاز سے ) ترکیہ پاکستان فرینڈشپ گروپ کے پارلیمانی لیڈر، ترک اور نیٹو اسمبلی کے رکن، اور پاکستان سے تعلیم حاصل کرنے والے علی شاہین نے 14 اگست کے موقع پر پاکستانی عوام کے لیے محبت اور یکجہتی کا اردو زبان میں خصوصی پیغام جاری کیا۔علی شاہین نے اپنے پیغام میں کہا:”میں علی شاہین، ترکیہ، انقرہ سے اور ترکش اسمبلی کا نمائندہ، تمام ترکیہ کی جانب سے پاکستان، پاکستانی دوستوں اور عوام کے لیے اپنے دل کی محبت، احترام اور سلام پیش کرتا ہوں۔”انہوں نے کہا کہ 14 اگست کا دن دونوں ممالک کے لیے اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ پاکستان کا یومِ آزادی ہے اور اسی دن ترکیہ میں حکمران جماعت آق پارٹی کی سالگرہ بھی منائی جاتی ہے۔”ہم یہ نیک اور شاندار دن ترکیہ اور پاکستان میں ایک ساتھ مناتے ہیں۔ میرے نزدیک پاکستان اور ترکیہ ایک دوسرے کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتے۔”علی شاہین نے اپنے گلے میں پاکستانی پرچم ڈال کر محبت اور عقیدت کا اظہار کیا اور آخر میں نعرہ لگاتے ہوئے کہا”پاکستان زندہ باد، ترکیہ زندہ باد، پاکستان ترکیہ دوستی زندہ باد، آق پارٹی زندہ باد”انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی صدیوں پر محیط ہے اور آنے والے وقتوں میں یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا۔

Read Previous

نیویارک میں پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے کے تحت یوم آزادی کی شاندار تقریب

Read Next

انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار کامیابی، 12 سونے اور 4 چاندی کے تمغے اپنے نام

Leave a Reply