turky-urdu-logo

پاکستانی محقق ڈاکٹر زبیر خالد نے سپر کمپیوٹنگ کا نوبل انعام اپنے نام کر لیا

پاکستان کے انگریزی اخبار ڈان کے مطابق رواں سال سُپر کمپیوٹنگ میں نوبل انعام حاصل کرنے والی ٹیم میں پاکستانی محقق ڈاکٹر زبیر خالد بھی شامل تھے.

سُپر کمپیوٹنگ میں نوبل انعام حاصل کرنے والی ٹیم، جِس میں پاکستانی آئی ٹی ایکسپرٹ ڈاکٹر زبیر خالد بھی شامل تھے، اُنہوں نے ایک ایسا کمپیوٹنگ ماڈل بنایا جو موسم کے متعلق درست اور جدید طریقے سے پیشین گوئی کر سکتا ہے.

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر زبیر خالد نے ڈان اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہماری ٹیم نے، جدید ایکسااسکیل کلائیمیٹ ایمیولیٹرز پراجیکٹ پر کام کیا، جو زمین کے ماحولیاتی نظام کی پیشین گوئی کرنے والے ماڈلز کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، اور ڈیٹا کے ذخیرے میں پیٹا بائٹس کی بچت کے لیے ایک انقلابی حل فراہم کرتا ہے.

گارڈن بیل پرائز:سپر کمپیوٹنگ کا نوبل انعام

ڈاکٹر زبیر خالد نے ٹیم کے ہمراہ سپر کمپیوٹنگ کا نوبل انعام، گارڈن بیل پرائز حاصل کیا ہے.

یہ اعزاز ہر سال ایسوسی ایشن فار کمپیوٹنگ مشینری (ACM) کی جانب سے دیا جاتا ہے، جو ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ میں غیر معمولی کامیابیوں اور کلائمیٹ چینج کے خلاف جدید حل فراہم کرنے پر ماہرین کو سراہتا ہے۔

Read Previous

پاکستانی مداح تاریخی کرداروں خاص طور پر "ارطغرل” سے بے حد محبت کرتے ہیں: ترک اداکار انگین آلتان دوزیاتان

Read Next

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

Leave a Reply