turky-urdu-logo

لیبیا کے کمانڈر اِن چیف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون پر اتفاق

راولپنڈی:لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر نے اپنے نائب لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کے ہمراہ 2 فروری 2026 کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، اپنے اپنے خطوں کی سکیورٹی صورتحال، علاقائی سلامتی کے چیلنجز اور پیشہ ورانہ عسکری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور لیبیا کی مسلح افواج کے درمیان روابط اور تعاون کو برقرار رکھنے اور مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیائی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے لیبیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لیبیا میں امن، استحکام اور ادارہ جاتی ترقی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی جو پاکستان اور لیبیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

اس سے قبل لیبیا کے کمانڈر اِن چیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر نور خان ایئربیس پہنچے، جہاں ان کا استقبال فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کیا۔ بعد ازاں لیبیائی وفد نے جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Read Previous

پاکستان کا بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ، سلمان بٹ کا مؤقف سامنے آ گیا

Read Next

پاکستان اور آذربائیجان کی بحری افواج کے سربراہان کی ملاقات، دو طرفہ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Leave a Reply