turky-urdu-logo

ترک کمیونٹی اور لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے یتیم بچیوں کے لیے افطار اور عید تحائف کی تقسیم

ترک کمیونٹی اور لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (LIHS) نے کاشانہ ہوم میں یتیم بچیوں کے اعزاز میں خصوصی افطار اور عید تحائف کی تقسیم کی تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر لاہور میں مقیم ترک خاندانوں اور مختلف سماجی اداروں کے نمائندگان نے بطور مہمان شرکت کی۔

تقریب کا آغاز ننھی طالبات کی پرفارمنس سے ہوا، جس میں ترکیہ-پاکستان دوستی کے ملی نغمے اور دلکش پروگرامز پیش کیے گئے، جنہوں نے افطار کے لمحوں کو مزید یادگار اور پُراثر بنا دیا۔ افطار کے بعد ترک خاندانوں کی جانب سے بچیوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے گئے، جس پر معصوم بچیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور محفل خوشیوں سے گونج اُٹھی۔

ترکش ایئرلائن کے جنرل منیجر عمر اوندر نے کہا کہ رمضان کا مہینہ بھائی چارے، ہمدردی اور قربانی کا پیغام دیتا ہے۔ مستحق بچیوں کی خوشیوں میں شریک ہونا ایک روحانی سکون اور خوشگوار تجربہ ہے جو دل کو گرما دیتا ہے۔

ادارے کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ اس قسم کی تقریبات یتیم بچیوں میں معاشرتی ہم آہنگی اور خوشی کے جذبات کو فروغ دیتی ہیں اور ادارہ ہمیشہ ایسے پروگراموں کے ذریعے بچوں کے لیے خوشیوں کے مواقع فراہم کرتا رہا ہے۔

تقریب کے اختتام پر ترک خاندانوں اور مہمانِ خصوصی سید احسان اللہ وقاص نے بچیوں سے شفقت بھرے کلمات کہے اور بے سہارا بچیوں کی خوشیوں کے لیے ادارے کی کاوشوں کو سراہا، جس نے محفل کو مزید پراثر اور یادگار بنا دیا۔

Read Previous

ترکیہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا ایرانی بیلسٹک میزائل نیٹو کے دفاعی نظام نے ناکارہ بنا دیا

Leave a Reply