turky-urdu-logo

ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ نوح یلماز کی پیرس میں قطری وزیر سے ملاقات

 ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ نوح یلماز کی پیرس میں منعقد ہونے والی شام کانفرنس کے موقع پر قطر کے وزارت خارجہ میں وزیر مملکت محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے شام کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور شامی عوام کی مدد کے لیے ضروری اقدامات کرنے پر غور کیا۔

 انہوں نے شام میں جاری انسانی بحران سے نمٹنے اور ضرورت مندوں کو بنیادی امداد فراہم کرنے کے لیے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔

دونوں فریقین نے شامی عوام کے لیے دیرپا امن، استحکام اور انسانی امداد کو یقینی بنانے کے لیے دو طرفہ تعاون اور شراکت داری پر اتفاق کیا۔

یہ ملاقات ترکیہ اور قطر کے درمیان علاقائی مسائل کے حل کے لیے مضبوط شراکت داری اور شامی عوام کی بہبود کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

Read Previous

پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین سروس جلد شروع ہونے کا امکان

Read Next

استنبول میں پاکستان کی ثقافتی روایات کا جشن

Leave a Reply