turky-urdu-logo

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کا مشترکہ حملہ

ایران کے دارالحکومت تہران سمیت متعدد شہروں میں ہفتہ کی صبح زور دار دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق قم، تبریز، کرمان شاہ، لرستان اور کرج میں بھی میزائل حملوں کی تصدیق!

سوشل میڈیا پر جاری امریکی صدر ٹرمپ کے ویڈیو بیان میں تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے ایران میں فوجی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
امریکی صدر کے مطابق اس کارروائی کا مقصد امریکی عوام، فوجی اڈوں اور اتحادی ممالک کو درپیش خطرات کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے ایران پر خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام بھی عائد کیا!

اسرائیل نے ایران کے جوہری پروگرام کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کارروائی کو دفاعی اقدام قرار دیا ہے۔
جبکہ
ایرانی حکام نے سخت ردعمل کا عندیہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا “مناسب اور بھرپور جواب” دیا جائے گا۔ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو قومی حق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دباؤ قبول نہیں کرے گا۔
ایران کی سول ایوی ایشن حکام نے ملک بھر کی فضائی حدود اگلے حکم تک بند کرنے کا اعلان کر دیا,
دوسری جانب اسرائیل نے بھی ممکنہ ایرانی ردعمل کے پیش نظر ملک گیر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اپنی فضائی حدود شہری پروازوں کے لیے بند کر دی ہیں
خطے میں کشیدگی بڑھنے سے سرحدی سلامتی، توانائی کی فراہمی اور معاشی استحکام پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں
مسلم دنیا میں اس پیش رفت پر گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔ امکان ہے کہ United Nations میں ہنگامی اجلاس بلایا جائے جبکہ Organisation of Islamic Cooperation کی سطح پر بھی مشاورت ممکن ہے۔ اگر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو یہ تنازع محدود کارروائی سے بڑھ کر وسیع علاقائی بحران میں تبدیل ہو سکتا ہے

Read Previous

ترکیہ کا خوجالی قتلِ عام کے متاثرین کو خراجِ عقیدت، آذربائیجان سے یکجہتی کا اعادہ

Read Next

جاوید منزل کی بحالی کے لیے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدہ

Leave a Reply