turky-urdu-logo

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز نے فلسطینی سرزمین پر قبضے کے خلاف احتجاج کرنیوالے ایک اور فلسیطنی شہری کو شہید کردیا۔

میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہےکہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے پر احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعہ کے روز سیکڑوں فلسطینی شہریوں نے اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج کیا تو اس دوران اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کی جس سے 28 سالہ زکریا حمائل شہید ہوگیا۔

واقعے کے بعد اسرائیلی فورسز پر راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں کسی اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔

اس سے قبل منگل کے روز بھی اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک فلسطینی کو شہید کیا تھا۔

واضح رہےکہ غزہ پر جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 240 سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوئے جن میں 67 بچے بھی شامل ہیں جب کہ اسرائیلی بمباری سے ہزاروں فلسطین بے گھر بھی ہوگئے۔

Read Previous

ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی نے خوشخبری سنا دی

Read Next

واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی میں ایک بار پھر تبدیلی

Leave a Reply