turky-urdu-logo

استنبول میں پاکستان کی ثقافتی روایات کا جشن

ترکیہ میں پاکستانی طلبہ کی نمائندہ تنظیم پاکسترک (PAKSTURK) کی جانب سے رامی کتب خانہ (Rami Kutuphane)، بابِ عالم (Bab-i Alem)، اور وائے ٹی بی (YTB) کے اشتراک سے پاکستان کی ثقافتی روایات کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب کا مقصد نہ صرف پاکستان کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور ہم آہنگی کو بھی فروغ دینا تھا۔

پاکسترک اور ترکیہ کی وزارتِ ثقافت و سیاحت کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں پاکستانی طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طالب علم محمد حسن نے صوفیانہ کلام پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔

ان کے اندازِ کرم، ان پہ وہ آنا دل کا
ہائے وہ وقت، وہ باتیں، وہ زمانہ دل کا

طلبا کی جانب سے اقبال کی شاعری، لائیو پرفارمنس اور لوک رقص نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ تقریب کے اختتام پر طلبا کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام دونوں ممالک میں بھائی چارے کو فروغ دیں گے۔

Read Previous

ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ نوح یلماز کی پیرس میں قطری وزیر سے ملاقات

Read Next

یوکرینی صدر کی ترکیہ آمد، صدر ایردوان سے ملاقات کریں گے

Leave a Reply