پاکستان میں ترک سفارت خانے کے تحت ترکیہ کے 102 ویں یومِ فتح کی تقریب اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے آغاز میں ترکیہ کی فتح کا کیٹ کاٹا گیا۔ تقریب میں پاکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف جی ایچ کیو لیفٹننٹ جنرل اویس دستگیر، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور رہنما مسلم لیگ (ن) شائستہ پرویز ملک نے بطور مہمان شرکت کی۔
ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاچی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ترکیہ کی فتح کی 102ویں سالگرہ کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا۔