turky-urdu-logo

 

 

ترکیہ میں یومِ فتح ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ صدر ایردوان نے اتاترک مصطفیٰ کمال پاشا کے  مزار پر پھولوں کی چادر  چڑھائی اور  شہدا کے لیے دعائے مغفرت پڑھی۔ دارالحکومت انقرہ میں صدارتی کمپلیکس میں یومِ فتح کے حوالے سے خصوصی کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر ایردوان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "عظیم فتح سے ہمیں جو حوصلہ ملا ہے، ہم اپنے ملک کو  ایک روشن ، زیادہ خوشحال مستقبل کی طرف لے جا نے کے لیے پوری قوت سے کام کر رہے ہیں۔ گزشتہ 22 سالوں میں دفاعی صنعت میں ہم نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، ان سے ہمارے اندر اعتماد پیدا ہوتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "بطور قوم ہم اپنے اہداف پر مرکوز ہیں۔”

 

دوسری جانب صدر رجب طیب ایردوان نے دہشت گردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ ترکیہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ذرا سی بھی کمزوری نہیں دکھائے گا۔

غزہ میں جاری  جنگ پر بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ فلسطین کی حمایت ہمارے لیے اہم ہے۔

صدرایردوان  کا مزید کہنا تھا کہ  جو بھی کہتا ہے کہ ‘القدس  ہمارے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟’ اس کا مطلب ہے کہ وہ اس قوم کی تاریخ نہیں جانتا۔ ہم  القدس سے منہ نہیں موڑ سکتے۔

Share this…