turky-urdu-logo

 

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے "یومِ فتح” کی 102 ویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترک قوم کل کی طرح آج بھی اپنے درخشاں مستقبل کی خاطر اپنے جان سے زیادہ عزیز وطن کے لیے قُربانیاں دینے کو تیار ہے۔ صدر ایردوان نے اتا ترک مصطفٰی کمال پاشا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنگِ استقلال کے سپہ سالار غازی مصطفیٰ کمال اتاترک اور قومی اسمبلی قابلِ احترام ارکان اور بہادر ترک جنگنجوؤں کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں جنگِ استقلال کے سپاہیوں کے لیے دُعائے مغفرت بھی کی۔
صدر ایردوان نے ترکیہ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور دنیا کے چاروں گوشوں میں مقیم ترک شہریوں کو یومِ ظفر کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تیس اگست کو حاصل کردہ افسانوی فتح کی بدولت ترک قوم نے اسے حقیر اور لاغر سمجھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا تھا، اس نے ہر قیمت پر اپنی آزادی پر آنچ نہ آنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا یا تھا۔
صدر ایردوان نے غزہ پر جاری مظالم پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں بالخصوص غزہ میں جاری تنازعات، جبر اور قتل عام کو روکنے کے لیے ترکیہ نے اپنے تمام وسائل کو متحرک کیا ہے ۔ہمارےاجداد نے مظلوم اقوام کو آزادی کی اپنی جنگ آزادی سے متاثر کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسی دنیا چاہیئے جہاں امن، انصاف اور سکون غالب ہو۔