turky-urdu-logo

ترکیہ کے نائب صدر اور وزیر خارجہ، ایرانی صدر کے جنازے میں شرکت کریں گے

ترکیہ کے نائب صدر سیودت یلماز اور وزیر خارجہ حاقان فیدان بدھ کو ایران کا دورہ کریں گے جہاں وہ مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، اور دیگر اعلیٰ حکام کو پیر کے روز مشرقی آذربائیجان صوبے میں ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد شہید قرار دے دیا گیا تھا۔

پہلے نائب صدر محمد مخبر نے صدارت کے اختیارات سنبھال لیے ہیں اور صدارتی انتخاب 28 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔

 

Read Previous

صدر ایردوان کی ایران کے عبوری صدر سے گفتگو، ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

Read Next

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی اسلام آباد میں ملاقات

Leave a Reply