turky-urdu-logo

آسکر کے لیے نامزد ترکیہ کی فلم ” حیات” پیرس میں نمائش کے لیے پیش

          ترکیہ کی فلم "حیات ” کو 2025 کے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔اِس فلم کو بہترین "بین الاقوامی فلم ” کے ذمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔  ترکیہ کے خبر رساں ادارے حریت کے مطابق یکم دسمبر کو یہ فلم فرانسیسی دارالحکومت "پیرس” میں نمائش کے لیے پیش کی گئی جہاں سینما کے شوقین افراد نے شرکت کی۔

فلم کی اسکریننگ ترکیہ کے وزراتِ ثقافت اور سیاحت کے تعاون سے پیرس کے "میکس لنڈر پینوراما”سینما میں ہوئی۔جِس میں مقامی اور بین الاقوامی سینما کے شوقین افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فلم کی اسکریننگ میں ترکیہ کے سفارتخانے کی ثقافتی مشیر فاطمہ اوزسائی ، غیر ملکی مشنز کے نمائندوں    اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

اسکریننگ سے پہلے استنبول، کیپادوکیا، ترک کھانوں اور مشرقی اناطولیہ کی سیاحتی خصوصیات پر مشتمل پروموشنل مواد پیش کیا گیا۔

فلم کی کہانی

حیات میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار میرای ڈانر اور براق داکاک کے علاوہ جیم ڈاوریان، اموت کرٹ اور میلیس بیرکان بھی شامل ہیں۔ یہ فلم ایک نوجوان لڑکی کی کہانی بیان کرتی ہے جو اپنے والد کے ذریعہ طے شدہ منگنی سے بچنے کے لیے گھر سے بھاگ جاتی ہے۔ ریزا، جو سمجھتا ہے کہ ہجران اس سے شادی نہیں کرنا چاہتی، وقت گزرنے کے ساتھ اس کی انکار پر پریشان ہو جاتا ہے اور وہ اپنی منگیتر کو تلاش کرنے کے لیے استنبول جاتا ہے۔

اِس فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر ذکی دمیر کوبوز ہیں، جو ترکیہ کی فلم انڈسٹری میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں۔

Read Previous

ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

Read Next

ٹالین فلم فیسٹیول میں ترکیہ کی فلم نے 2 ایوارڈز اپنے نام کر لیے

Leave a Reply