
فائنل میچ میں چین کو شکست دے کرترک خواتین والی بال ٹیم نے فائیو بی ویمن ورلڈ چیمپین شپ میں تاریخ رقم کر دی۔
ترک ٹیم نے مقابلے کا آغاز شاندار طریقے سے کیا۔
پہلے سیٹ کو ترکیہ نے 25۔22 کے اسکور سے اپنے نام کیا۔
دوسرے سیٹ میں کم غلطیاں کرنے والے چین نے یہ سیٹ 25۔22 سے اپنے نام کر لیا۔
تیسرے سیٹ میں ترک ٹیم نے دوبارہ اپنا پلا بھاری کرتے ہوئے اسے 25۔19 کے اسکور سے پورا کیا۔
چوتھے سیٹ کو 25۔ 16 کے اسکور سے جیتنے والی ترک قومی ٹیم نے چمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ترک قومی والی بال ٹیم برائے خواتین کی یہ بین الاقوامی سطح پر عظیم ترین کامیابی ہے۔
Tags: ترک خواتین والی بال ٹیم