turky-urdu-logo

ترکیہ ہر حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، گریٹ یونین پارٹی کے چیئرمین مصطفی دستجی

ترکیہ کی گریٹ یونین پارٹی کے چیئرمین مصطفی دستجی نے پاکستان کے ساتھ غیر مشروط یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کو اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ صرف ایک جذباتی یا اخلاقی فریضہ نہیں بلکہ حقیقی اور اصولی سیاست کا تقاضا ہے۔

پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونا ہماری اخوت، دوستی اور وفاداری کا عملی ثبوت ہوگا۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ جب جب ترکیہ کو آزمائش کا سامنا رہا، پاکستان نے ہر مرحلے پر ترکیہ کا ساتھ نبھایا۔

پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بات کرتے ہوئے مصطفی دستجی نے کہا کہ ہم پر فرض ہے کہ ہم آخری سانس تک برادر ملک پاکستان اور اس کے لوگوں کے ساتھ اسی جذبے، خلوص اور وفاداری کے ساتھ کھڑے رہیں۔

ترکیہ کو یہ یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے کہ محاذ آرائی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے اس مقام تک نہ بڑھے, ترکیہ کو اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ ہر حال میں کھڑا ہونا چاہیے۔

Read Previous

پاکستان ترکیہ تعلقات

Read Next

اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں کی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے: ترکیہ کا بین الاقوامی عدالت میں موقف

Leave a Reply